پاکستان کی سلامتی کو بھارت نہیں دہشت گردوں سے خطرہ ہے: امریکہ

پاکستان کی سلامتی کو بھارت نہیں دہشت گردوں سے خطرہ ہے: امریکہ

نئی دہلی (اے این این) امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی نوازشریف حکومت کیلئے سب سے بڑے چیلنجز ہیں۔ نائب وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور وزیر دفاع اے کے انتھونی سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان کو بھارت سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔بھارت سے پاکستان کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا بھارت کو ہتھیاروں کے متعلق 7 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کا معاملہ اس ماہ کے آخر میں واشنگٹن میں وزیراعظم من موہن سنگھ اور صدر باراک اوبامہ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں زیرغور آئیگا۔ افغانستان سے انخلاء کے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو مکمل طور پر نہیں چھوڑے گا تاہم انہوں نے کہا کہ مختلف صوبوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری افغان فوج نے سنبھال لی ہے۔
امریکہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...