”خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو جدوجہد کرنا ہوگی“

”خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو جدوجہد کرنا ہوگی“

Sep 19, 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) قوانین میں موجود سقم ، قوانین کے اطلاق اور اس سے وابستہ فوائد کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، خواتین کو سستا اور تیز تر انصاف کی فراہمی کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز عورت فاو¿نڈیشن اور انسانی حقوق کی تنظیم کیمپ کے اشتراک سے ”پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کیخلاف جرائم اور انصاف تک رسائی“ کے موضوع پر منعقدہ ایڈووکیسی سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال مہمان خصوصی تھیں۔ دیگر مقررین میں ارکان پنجاب اسمبلی فائزہ ملک، شیملہ اسلم، ڈاکٹر نوشین حامد، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور دیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں