راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی ضلع میں نافذ دفعہ 144 میں 20 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس کا اعلان گزشتہ رات ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کی جانب سے کیا گیا اس کے تحت ڈبل سواری اسلحہ کی نمائش جلسے جلوسوں لاؤڈ سپیکر پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ راولپنڈی اسلام آباد میں دہشت گردی سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔