وزیراعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے سمری پر دستخط کر دیئے‘ایک دو روز میں تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے: ذرائع

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے نئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے لئے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ آئندہ ایک دو روز میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے آرمی چیف کی طرف سے نئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی تقرری کے لئے بھجوائے گئے پینل میں سے ایک جنرل کا انتخاب کیا ہے۔ حکومت کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے ’’نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ وہ فی الحال اس حد تک بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وزیراعظم نے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...