ہائیکورٹ کی ایس ایچ او کو رانا ثناء اﷲ کیخلاف مقدمہ کی ہدایت

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایس ایچ او تھانہ چہلیک کو سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اﷲ کے خلاف عوام کو تصادم پر اکسانے کا مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے عدالت عالیہ نے گزشتہ جاری شدہ تفصیلی فیصلہ میں مزید قرار دیا ہے کہ جمہوریت رنگ و نسل کے فرق کے بغیر عوام کو یکساں حقوق فراہم کرتی ہے ایس ایچ او کا فرض ہے کہ وہ تھانہ میں آنے والی ہر درخواست پر کارروائی کرے، درخواست جھوٹی ثابت ہو تو وہ درخواست گزار کے خلاف دفعہ 182 کے تحت کارروائی عمل میں لائے۔ شہری محمد فہیم نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گوجرانوالہ میں تشدد کے واقعہ کے حوالے سے سابق صوبائی وزیر نے رانا ثنا اﷲ نے ٹی وی پروگرام میں ایسے الفاظ استعمال کئے جس سے تاثر ملتا ہے کہ وہ عوام کو تشدد پر اکسا رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...