ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی غفلت ہے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اوگرا کی منظوری کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے 22 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نوشاب خان کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا اور وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی وزارت کی منظوری کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں پہلے دس روپے اور پھر پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جبکہ مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس اضافے کا اختیار نہیں، قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیئے سردیاں شروع نہیں ہوئیں اور قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جس سے غریب عوام شدید متاثر ہوئی ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی غفلت ہے۔
ایل پی جی/ نوٹس

ای پیپر دی نیشن