پروفیسر شکیل اوج کا ساتھی اساتذہ سے تنازع تھا، 4 کیخلاف توہین رسالت کا جعلی فتویٰ دینے پر مقدمہ درج کرایا تھا

کراچی (این این آئی) پولیس کے مطابق جامعہ کراچی کے مقتول پروفیسر شکیل اوج کا ساتھی اساتذہ سے تنازع تھا۔ انہوں نے چار ساتھیوں کے خلاف توہین رسالت کا جعلی فتویٰ دینے پر مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کے فوری بعد پولیس نے واردات کے تمام پہلوﺅں کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل کے خلاف امریکی کانفرنس میں خطاب پر توہین رسالت کا فتویٰ جاری ہوا تھا۔ ڈاکٹر شکیل نے فتویٰ کو جعلی قرار دے کر چار ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
مقدمہ درج کرایا تھا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...