بھکر میں ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، ملک بھر میں مزید 6 کیسز سامنے آ گئے

بھکر/ اسلام آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) بھکر کے نواحی علاقے مجوکہ میں ڈیڑھ سالہ بچی کبریٰ میں پولیو وائرس کی تصدیق، ملک بھر میں مزید 6 کیسز سامنے آ گئے۔ پولیو وائرس سے متاثرہ ڈیڑھ سالہ کبراءکے والد کے مطابق تین بچے وارث 15سال، دو بیٹیاں آسیہ بی بی 5 سال اور مافیہ تین سال کی عمر میں اس سے پہلے اس قسم کی بیماری میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق پولیو کے نئے کیسز شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 164 ہو گئی۔ فاٹا سے 118، خیبر پی کے سے 27، سندھ سے 14 اور پنجاب سے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔
پولیو

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...