مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 22ستمبر کو طلب، ایل پی جی پالیسی، مردم شماری پر غور ہو گا

Sep 19, 2014

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 22ستمبر کو طلب کرلیا، چاروں وزرائے اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں نئی ایل پی جی پالیسی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔ پٹرولیم رولز کی سمری بھی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں مردم شماری کا معاملہ زیر غور آنے کا بھی امکان ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل

مزیدخبریں