ڈاکٹر عطاءالرحمن کو چین کے سب سے بڑے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا باضابطہ تقریب 29 ستمبر کو بیجنگ میں ہو گی

اسلام آباد(این این آئی) ممتاز پاکستانی سائنس دان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عطاءالرحمن کو چین کے سب سے بڑے قومی ایوارڈ ‘فرینڈ شپ ایوارڈ آف چائنا’ سے نوازا گیا ہے۔ باضابطہ تقریب 29 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ڈاکٹر عطاءالرحمن کو یہ ایوارڈ دونوں ممالک کے مابین سائنس اور ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں مضبوط تعلقات پروان چڑھانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ ایوارڈ ان غیر ملکی ماہرین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے چین میں معاشی و سماجی ترقی کے حوالے سے غیرمعمولی خدمات سر انجام دی ہوں۔ باضابطہ تقریب 29 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر عطاءالرحمن کی ہی کوششوں کے باعث چینی اور دیگر یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی اشتراک کے پروگرام کا آغاز ہوا ان پروگرامز کے تحت 400 طلباءکو مختلف چینی یونیورسٹیوں اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹس میں پی ایچ ڈی کی سطح کی ٹریننگ کے لئے بھیجا گیا۔ ان کی کتاب سائنس کی حیرت انگیز دنیا (ونڈریئس ورلڈ آف سائنس) کا حال ہی میں چینی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا۔
ڈاکٹر عطاءالرحمن ایوارڈ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...