شہر قائد میں ورلڈکپ 2015 ءٹرافی کی تقریب رونمائی : قومی ٹیم عالمی ایونٹ جیت سکتی ہے : جاوید میانداد‘ انتخاب عالم‘ شاہد آفریدی‘ یونس خان

لاہور+کراچی(سپورٹس ڈیسک+سپورٹس رپورٹر) 2015 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کرکٹ کھیلنے والے مختلف ممالک کا سفر کرتی ہوئی پاکستان پہنچی ہے جہاں لاہور کے بعد کراچی میں اسے عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔کراچی میں ٹرافی کو بانی پاکستان کے مزار پر لے جایا گیا جہاں سابق کپتان جاوید میانداد نے اسے عوام کے سامنے پیش کیا۔کراچی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی جاری ہے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کرکٹرز نے اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ٹرافی کو بانیِ پاکستان کے مزار پر لے جایا گیا جہاں جاوید میانداد نے تصاویر بنوائیں۔آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ون ڈے عالمی کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کی گئی۔ تقریب میں شاہدآفریدی سمیت کئی سٹار کرکٹرز نے شرکت کی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں کھیلنا بڑا چیلنج ہوگا۔1992ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وسیم حیدر نے جیت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ورلڈکپ دوہزار پندرہ میں پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پرشاندار آتش بازی نے فضاکو رنگوں میں نہلادیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آل راونڈ شاہد آفریدی اور یونس خان نے تقریب میں شرکت کی۔یونس خان نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں بہتر کارکردگی پیش کرے گی۔ آفریدی کو کپتان بنانا پی سی بی کا درست فیصلہ ہے۔بوم بوم پاکستان کو ورلڈ کپ میں جیت دلوانے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ میانداد کا ٹیسٹ رنزکا ریکارڈتوڑنا اعزاز کی بات ہوگی۔ خواہش ہے کہ شاہد آفریدی بھی ٹرافی پاکستان کے نام کریں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آنے سے پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔سابق کپتان انتخاب عالم نے کہا کہ قومی ٹیم متحد ہوکر کھیلے تو ورلڈ چیمپئن بن سکتی ہے۔ تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنما رﺅف صدیقی نے بھی شرکت کی۔گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ ورلڈکپ ٹرافی آنے سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔عالمی ٹیموں کا یہاں نہ آنا شائقین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...