لاہور (نمائندہ سپورٹس) قائداعظم ٹرافی کیلئے لاہور کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے 108 باصلاحیت کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے گئے۔ چیف سلیکٹر فرخ زمان، عمران بچہ اور حافظ سجاد اکبر پر مشتمل تین رکنی 70 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔
ہفتے کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد سوموار کو ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے۔ سلیکشن کمیٹی کے رکن عمران بچہ کا کہنا تھا کہ میرٹ اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل کے منصوبوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ مقابلے کی فضا قائم کی جا سکے۔