لاہور+کراچی (سپورٹس ڈیسک+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں کوئٹہ بیئرز کے زبیر احمد کی بھی سنچری، لاڑکانہ بلز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاڑکانہ بلز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ احسن علی نے 63 اور آصف بابر نے 63 رنز بنائے۔ غلام محمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ بیئرز نے ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ زبیر احمد نے ناقابل شکست 111 اور کپتان بسم اللہ خان نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔ زبیر احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایک اور میچ میں فاٹا چیتاز نے کراچی زیبراز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کراچی زیبراز نے 8 وکٹوں پر 139 رنز بنائے۔ فاٹا چیتاز نے ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ آصف آفریدی نے 54 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ تیسرے میچ میں سیالکوٹ سٹالینز نے حیدرآباد ہاکس کو 8 وکٹوں سے زیر کر لیا۔ حیدرآباد ہاکس نے 5 وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔ عظیم گھمن نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ بلاول بھٹی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ سٹالینز نے ہدف 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ شاہد یوسف نے ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ : زبیر کی سنچری، کوئٹہ بیئرز نے لاڑکانہ بلز کو ہرا دیا
Sep 19, 2014