کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، عالمی فورمز پر اٹھانے کا کوئی جواز نہیں: سشما سوراج

Sep 19, 2015

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بیرونی فورموں میں اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے عالمی فورموں میں مسئلہ کشمیر کو اٹھا کر دوطرفہ مذاکرات پر پہلے ہی سوالیہ نشان لگا دیا ہے حالانکہ دونوں ممالک آپس میں بھی مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مذاکرات ہر سطح پر جاری رہیں گے‘ پاکستان اپنی سرزمین پر بھارت مخالف پروپیگنڈہ کو روکے۔

مزیدخبریں