لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کی اہلیہ سے ہونیوالی ایک ٹیلیفونک گفتگو کے مطابق احمد شہزاد برے شاٹ کھیل کر آؤٹ ہو جانے کو اپنے لئے مسئلہ ہی نہیں سمجھتے۔ احمد شہزاد نے شہریار خان کی اہلیہ کو فون کیا تو انہوں نے اوپننگ بلے باز کی توجہ خراب شاٹ سلیکشن کی طرف دلانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ کیسی غلط شاٹس کھیل کر آوٹ ہو رہے ہو تو سیلفی سپیشلسٹ باصلاحیت لیکن لاپرواہ بلے باز نے جواب دیا کہ "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا"دراصل میں نے آپکو شادی میں شرکت کی دعوت کے لئے فون کیا تھا۔احمد شہزاد کو عالمی کپ کے بعد محدود کیا گیا تھا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس احمد شہزاد اور چند دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے غیر سنجیدہ روئیے سے سخت نالاں ہیں۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی احمد شہزاد ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انکی ٹیم انتظامیہ سے بدتمیزی کی شکایات بھی لاہور ریجن کی اعلیٰ انتظامیہ کو موصول ہوئی ہیں۔