چیئرمین سی ڈی اے کی حج کی ادائیگی کیلئے چھٹی کی درخواست وزیراعظم نے مسترد کر دی‘ اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے چیئرمین معروف افضل کی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی کیلئے 13 یوم کی چھٹی کی درخواست وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کر دی۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق متوقع چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کیبنٹ ڈویژن کے سیکرٹری کے توسط سے وزیراعظم کو 13 یوم کی رخصت کی درخواست فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دی جو وزیراعظم نے مسترد کر دی جبکہ درخواست مسترد کرنے کی وجہ آئندہ ہفتے میں وزیراعظم کی جانب سے سی ڈی اے کے بارے میں اہم متوقع فیصلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن