لاہور(نامہ نگاؒر+ نمائندگان) فیروز والا میں10 سالہ بچے ، قصور، پاکپتن‘ فیصل آباد‘ جھنگ،گجرات میں5 خواتین سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نشتر کالونی کے علاقہ میں محلے داروں نے 6 سالہ بچی (ر) کو ورغلا کو اپنے گھر لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم نذیر مسیح کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی پورب میں نوجوان بابر نے محنت کش کے 10 سالہ بیٹے مجاہد کے ساتھ زیادتی کی ۔ نامہ نگار کے مطابق پاکپتن میں گائوں 29/kb کی (ف) کو مصطفی وغیرہ 8 ملزمان نے اغوا کرکے ضلع بہاولنگر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر حسین، مصطفی، شاہد شہزاد، احمد یاور اور محمد حسین نے اجتماعی زیادتی کی۔نامہ نگار کے مطابق جھنگ کے موضع کنڈل کھوکھراں میں جابر نے مبینہ طور پر مسماۃ (ع۔ن)، چک نمبر 422 میں تین افراد متلی مع دو نامعلوم نے مبینہ طور پر مسماۃ (س۔ب) سے زیادتی کرڈالی۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد میں پولیس رپورٹ کے مطابق احمد آباد گلی نمبر 9 عزیز فاطمہ روڈ کی آمنہ بخاری نے تھانہ وویمن میں مقدمہ درج کرواتے مؤقف اختیار کیا وہ اپنے شوہر اعظم علی سے گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر کے اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی، ملزم صلح کر کے گھر لے گیا اور شراب پی کر زبردستی زیادتی کر ڈالی اور فحش فلمیں بھی بنا لیں۔ وویمن پولیس نے مقدمہ نمبری 86/15 درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔نامہ نگار کے مطابق گجرات میں محلہ اعظم نگر والا لالہ موسیٰ کی رہائشی (ا ت،ت) سے محلہ دار سجاد نے زیادتی کر ڈالی۔ نامہ نگار اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور کے بنگلہ کمبواں قصور میں رابعہ بی بی نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے اس کا والد دلاور خاں عرصہ ڈیڑھ سال سے اسے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، میرے منع کرنے کے باوجود اس نے چار روز قبل بھی اپنی ہوس کا نشانی بنایا ہے۔