نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڑکے سربراہ جگموہن ڈالمیا کو سینے میں تکلیف کے باعث کولکتہ کے مقامی سپتال کے آئی سی یو میں داخل کرا دیا گیا۔ 75 سالہ ڈالمیا کا اس سے قبل دل کی انجیو گرافی کے سلسلے میں علاج چل رہا تھا۔ڈالمیا کی حالت اب خطرے سے باہر ہے لیکن ابھی بھی انہیں نتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا ہوا ہے۔