فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کے علاقہ روڈالہ روڈ کے نواحی گاؤں میں ذہنی معذور خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ دو گھنٹے بعد نعش نکال لی گئی۔ چک نمبر376 گ۔ب کی 60 سالہ اللہ جوائی زوجہ اللہ دتہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا گزشتہ روز اس نے اچانک نہر میں چھلانگ لگا دی۔ اطلاع پر دیہاتیوں کی بھاری تعداد کے ساتھ ساتھ تھانہ روڈالہ روڈ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نعش نکال لی گئی۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔