بیکن ہاؤس کی جانب سے ملک گیر شورٹ فلم مقابلے کا آغاز

لاہور (کلچرل رپورٹر) بیکن ہاؤس کی جانب سے قومی سطح پر ’’بیکن ہاؤس فلم فیسٹیول‘‘ کے نام سے شارٹ فلموں کے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 12 سے 18 سال کی عمر کے فلم سازوں کی بنائی گئی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ مقابلے میں شرکت کیلئے بھیجی گئی فلموں کو پلاننگ، سکرپٹ رائٹنگ، فلمبندی اور ایڈیٹنگ کے معیار کی بنیاد پر پرکھا جائے گا۔ مقابلے کی فاتح فلموں کی نمائش نومبر میں پاکستان کے سب سے بڑی تعلیمی فیسٹیول سکول آف ٹومارو 2015ء کے دوران لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔ مقابلے کے اول آنے والی فلم کو اڑھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...