دہشت گردی‘ انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں: امریکی سفیر‘ بڈھ بیر حملے کی مذمت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بڈھ بیر کیمپ پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کی ہے۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی سفیر نے کہا ہے کہ بڈھ بیر حملے میں نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی‘ تعزیت کرتے ہیں۔ امریکہ ایسی غیرانسانی اور بے حس کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ امریکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان کی طرح چند ممالک دہشت گردوں کے ظالمانہ تشدد سے متاثر ہیں۔ امریکہ ملک اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرتا رہے گا۔
امریکی سفیر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...