توانائی منصوبے شفافیت اعلی معیار اور تیزرفتاری سے مکمل کر رہے ہیں : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں گیس سے بجلی کا کارخانہ لگانے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مخلصانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں اور پنجاب میں گیس سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ گیس سے 1200 میگاواٹ کا منصوبہ پنجاب حکومت جبکہ 2400 میگاواٹ کے منصوبے وفاقی حکومت لگا رہی ہے۔ توانائی بحران میں کمی لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ توانائی منصوبوں کو شفافیت، اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ گیس پاور پراجیکٹ کے لئے اراضی کا حصول مکمل ہو چکا ہے اور گیس پاور پلانٹ کے منصوبے سے متعلقہ امور کو تیز رفتاری سے طے کیا جائے گا۔ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، وقت ضائع کئے بغیر منصوبوں پر عملدرآمد کریں گے۔ پنجاب میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے کوریڈور کی بھی نشاندہی ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے توانائی سیکٹر کے معروف بین الاقوامی ادارے کے وفد نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی اعلیٰ معیار اور برق رفتاری سے تکمیل پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھنا ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ منصوبوں میں شفافیت اور میرٹ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے توانائی کے شعبہ کی معروف چینی کمپنی زونرجی کے صدر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں سولر منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...