لاہور (آن لائن ) وزارت پانی و بجلی نے عید الاضحی پر ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے لیسکو اور دیگر تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، وزارت پانی وبجلی نے تقسیم کار کمپنیوں سے کہا ہے کہ جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز پورے ملک میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ عید کے دنوں میں کوئی شکایت موصول نہ ہوسکے۔ جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق بجلی کے ساتھ گیس کی بھی لوڈشیڈنگ سے لوگ بلبلا اٹھے۔ جڑانوالہ کے محلہ اسلامپورہ ، سیفہ پارک ، شہرازی پارک ، شاہ جماعت پارک ، محلہ انور آبادسمت دیگر کئی علاقے بجلی کی ساتھ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کی لپیٹ میں رہے۔ فیسکو کی جانب سے ہر گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ کی جا رہی ہے اور اب ایک ماہ سے گیس کی مسلسل غیر اعلانیہ گھنٹوں لوشیڈ نگ جاری ہے جسکے باعث گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کیساتھ دیگر ضروریات کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزارت پانی و بجلی