بدین: ”گستاخی“ پر وڈیرہ غضبناک‘ معمر خاتون کے گلے سے مردہ کتا باندھ دیا

بدین (نوائے وقت رپورٹ) بدین کے علاقے تلہار میں گھر کے سامنے مردہ کتا پھینکنے پر وڈیرہ مشتعل ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وڈیرے نے 70 سالہ خاتون کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا اور مردہ کتے کی لاش خاتون کے گلے سے باندھ دی۔ مردہ کتے کو خاتون کے دوپٹے سے باندھ کر گاﺅں کے باہر پھنکوایا۔ خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تلہار کے مطابق واقعہ 12 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ خاتون نے بیان میں کہا کہ وڈیرے سے جان کا خطرہ ہے۔
بدین / معمر خاتون

ای پیپر دی نیشن