نیویارک (بی بی سی) امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلائی جہاز نیوہورائزن سے لی جانے والی حالیہ تصاویر میں پلوٹو کی زیریں سطح سے لپٹی ہوئی دھند دیکھی جا سکتی ہے۔ ان تصاویر میں بونے سیارے پر پھیلی سخت اور غیر ہموار پہاڑیوں اور وادیوں کا دلفریب منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ نیو ہورائزن نے رواں سال 14 جولائی کو پلوٹو سے محض 12,500 کلومیٹر کی دوری سے معلومات جمع کی تھیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دھند سے پلوٹو پر زمین جیسا ہی تبخیری عمل ہونے کے شواہد ملتے ہیں اگرچہ کہ وہاں کی برف زمین سے بالکل مختلف ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں خلائی جہاز نے معلومات بھیجنا شروع کی تھیں۔ معلومات بھیجنے کا یہ سلسلہ سال بھر جاری رہے گا۔ پلوٹو/ دھند