طویل براہ راست نشریات پھر سوالیہ نشان بن گئیں: بی بی سی

Sep 19, 2015

اسلام آباد (بی بی سی اردو) ایک قدرے طویل وقفے کے بعد پشاور میں بڈھ بیر کیمپ پر حملے نے ایک مرتبہ پھر اس پہلو کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے کہ کیا ایسے حملوں کی گھنٹوں براہ راست ٹی وی سکرینز پر نشریات کیا مفید ہیں؟ ان سے ہمارا زیادہ فائدہ ہوتا ہے یا شدت پسندوں کا؟ سوالیہ نشان بن گئیں۔اور یہ نشریات لوگوں کو مطلع زیادہ کرتی ہیں یا شدت پسندوں کے حوصلے بڑھاتی ہیں؟ ٹیلیویژن کیلئے اس طرح کے حملے نشریات کا زبردست موقع اور مواد فراہم کرتے ہیں۔ جائے وقوعہ سے گھنٹوں صحافی تازہ ترین نقل وحرکت کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں، چینل وہاں سے ملنے والے مناظر نشر کرتے ہیں اور ایک جنگی کیفیت کا سا سماں باندھ دیتے ہیں۔

بی بی سی/ طویل نشریات

مزیدخبریں