پشاور (این این آئی) خیبر پی کے حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز‘ طارق فضل چودھری اور مائزہ حمید کو ایک ارب 50 کروڑ کا لیگل نوٹس جاری کر دیا۔ لیگل نوٹس کے مطابق ایک 50 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرو اور ایک پریس کانفرنس کرکے صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیاد‘ من گھڑت الزامات پر غیر مشروط معافی مانگو۔ 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ صوبائی حکومت نے 363 ارب روپے کا غبن کیا ہے اور ہائیڈرل ڈویلپمنٹ فنڈ کے 25 ارب روپے سٹاک مارکیٹ میں لگائے ہیں۔ لیگل نوٹس کے مطابق یہ سارے الزامات سراسر بے بنیاد‘ من گھڑت اور صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی ہے۔
لیگل نوٹس