پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس آج دبئی میں ہوگا

کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس آج دبئی میں طلب کرلیا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ‘ یوسف رضا گیلانی‘ راجہ پرویز اشرف‘ قمر زمان کائرہ‘ قائم علی شاہ‘ نثار کھوڑو‘ منظور وٹو‘ مخدوم احمد محمود اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔اجلاس میں اسلام آباد‘ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات‘ پنجاب میں ضمنی انتخابات اور کراچی میں آپریشن سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔پیپلز پارٹی/ اجلاس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...