فضل الرحمن، عبدالغفور حیدری دیگر ساتھیوں سمیت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے

Sep 19, 2015

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر حافظ حمد اللہ اور صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے۔ جدہ ائیرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں نے بڑی تعداد میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ جبکہ مولانا غلام رسول نے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ فضل الرحمٰن/ حج 

مزیدخبریں