لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحادکونسل کے زیر اہتمام ملک گیر ’’ یوم مذمت کرپشن ‘‘ منایا گیا اس سلسلہ میں صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر علماء اہلسنّت نے کرپشن کے خلاف خطبات جمعہ دیئے اور جمعہ کے اجتماعات میں کرپشن کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور مطالبہ کیا گیا کہ کرپٹ افراد کے خلاف احتسابی عمل تیز کیا جائے۔ یوم مذمت کرپشن کے موقع پر نمازیوں سے کرپٹ افراد کے سماجی بائیکاٹ کا حلف بھی لیا گیا ۔ نواز شریف نے احتسابی عمل روکا تو ان کا اقتدار نہیں رہے گا۔ کرپشن نے ملک کا چہرہ داغ دار کر دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے کہا کہ ہر کرپٹ فرد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔
کرپٹ افراد کیخلاف احتسابی عمل تیز کیا جائے: حامد رضا
Sep 19, 2015