سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کےمختلف علاقوں میں سیکیورٹی فوررسزنےدہشت گردوں کےخلاف فضائی کارروائی کی گی . کارروائی میں سولہ دہشت گرد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے.فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے چارٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔خیرایجنسی میں جاری آپریشن میں اب تک سینکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ فورسز کے آپریشن میں دہشتگردوں کےگولہ وبارود کی بڑی مقداربھی تباہ کی جا چکی ہے۔
خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پربمباری، سولہ دہشتگرد ہلاک
Sep 19, 2015 | 15:24