کراچی میں سورج دن بھر آگ برساتا رہا،شہر کادرجہ حرارت بیالیس ڈگری سنیٹی گریڈ ہونے سے لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،اورنگی ٹاؤن میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ یوسف نامی پان فروش کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا-دوسری جانب بفرزون میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کے باعث پانچ افراد بیہوش بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں موجود ہے جس کی وجہ سے سمندری ہوائیں بند ہیں،تاہم شام کے وقت گرمی کی شدت میں کمی اورٹھنڈی ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔