لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں نمازیوں کو خون میں نہانے والے جہنمی ہیں، کرپٹ سیاستدان مارشل لاءکے خطرے کا واویلا کرکے احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، حکمرانوں نے احتساب کرنے والے اداروں کو اپنے من پسند افراد سے بھردیا ہے۔ نیب ، ایف آئی اے اور ایف بی آر کوحکومتی کنٹرول سے آزاد ہونا چاہئے۔ آئین و قانو ن کو گھر کی لونڈی بنانے والے حکمران جمہوریت کے اصل دشمن ہیں۔ ہر محب وطن پاکستانی مودی کے یاروں اور ملک کے غداروں سے نفرت کرتا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ن لیگ کی ڈنڈا فورس کا نوٹس لیں۔
سید بدر سعید کی کتاب” صحافت کی مختصر تاریخ قوانین و ضابطہ اخلاق “کی تقریب رونمائی
لاہور (کلچرل رپورٹر) مصنف سید بدر سعید کی کتاب صحافت کی مختصر تاریخ، قوانین و ضابطہ اخلاق کی تقریب رونمائی گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ظفر نقوی نے کی، مقررین میں سینئر صحافی انور قدوائی، سہیل وڑائچ، نائب صدر پریس کلب عبدالمجید ساجد، حافظ شفیق الرحمان، میاں حسیب، بدر سعید، نجم ولی، معین اظہر، ایثار رانا اور سہیل ریاض راجہ شامل تھے، مقررین نے کہا کہ مصنف بدر سعید نے صحافت کی مختصر تاریخ کے نام سے ایک اچھی کتاب مرتب کی ہے۔
مہمند ایجنسی میں نمازیوں کو خون میں نہلانے والے جہنمی ہیں : حامد رضا
Sep 19, 2016