ورکرز کنفیڈریشن کا فیکٹری دھماکے پر اظہار غم، سانحات معمول بن رہے ہیں: خورشید احمد

لاہور(نیوز رپوررٹر)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے نمائندگان کا ہنگامی اجلاس بختیار لیبر ہال لاہور میں ہوا ۔اجلاس میں خورشید احمد جنرل سیکرٹری ، روبینہ جمیل صدر، خوشی محمد کھوکھر، نیاز خان، محمد انور گجر، اسامہ طارق سیکرٹری نے انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میںایک روز قبل بوائلر پھٹنے سے تین محنت کشوںکے جاںبحق او ر کئی کارکنوں کے زخمی ہونے پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ایسے سانحہ اس بڑے صوبے میں معمول بن رہے ہیں خصوصاََ ٹرانسپورٹ، ریلوے، محکمہ بجلی، معدنیات، کان کنی، کیمیکل ، کنسٹرکشن اور انجینئرنگ کے شعبہ جات میں کارکنوں کی سیفٹی اینڈ ہیلتھ بارے معقول انتظامات نہ ہونے کی بنا پر شدید متاثر ہ دیکھائی دیتے ہیں جبکہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں دس سال بعد کوئی بھی کارکن پیشہ وارانہ بیماریوں سے محفوظ نہیں رہتا یہ صورتحال کب تک قابل برداشت رہے گی ۔محکمہ محنت، ماحولیات کے ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی پر پورے اترنے کے لئے کس وقت کا انتظار کررہے ہیں اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ فوت شدگان کے لواحقین کو کم از کم پچیس پچیس لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی اور علاج معالجہ کے لئے خصوصی حکم دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...