اسلام آباد (این این آئی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا انتخاب (آج) پیر19 ستمبر کو ہو گا۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سال 2016-17کے جاری کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن نوید جاوید، محمد طارق جاوید بٹ اور سید رضوان حیدر مشہدی پر مشتمل ہے ۔شیڈول کے مطابق صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا انتخاب 19ستمبر کوہو گا حتمی نتائج کا باقاعدہ اعلان چیمبر کی مجلس عاملہ کے 21ستمبر کے سالانہ اجلاس میں کیا جائے گا ۔