لاہور(نامہ نگار) شہر کی مختلف سڑکوں پرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ونگ ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔کینال روڈ ،جیل روڈ،شاہراہ قائد اعظم ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس ،کیولری گراﺅنڈ ، سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکل پر ونگ ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس اس کو روکنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ منچلوں کی جانب سے فےملےز سے بدتمےزی اور چھےڑ خانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہےں۔