نندی پور واقعہ اندرونی سکیورٹی کی ناکامی سے ہوا، ایک ٹیم کی تحقیقات مکمل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نندی پور پاور سٹیشن میں آئل کی خریداری اور اہم فائلوں کو پھاڑنے کی تحقیقات ایک ٹیم نے مکمل کر لیں۔ انکوائری ٹیم آج اپنی رپورٹ وزارت پانی و بجلی کو پیش کرے گی، پیپکو اسلام آباد کے ایم ڈی کی سربراہی میں دوسری تحقیقاتی ٹیم کی چھان بین جاری ہے جو28 ستمبر کو اپنی انکوائری مکمل کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے انکوائری ٹیم نے واقعہ کو اندرونی سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا ہے، انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نندی پور کے ایڈمن بلاک میں سی سی ٹی وی کیمرے اور خودکار الارم کیوں نہیں لگائے گئے، آئل کنٹینرز کی جعلی انوائسز کیسے اور کہاں تیار ہوئیں، اس کی جامع تحقیقات ہونی چاہئیں، جعلی انوائسز پر دستخط کیسے کئے گئے، کون سے اہلکار ملوث ہیں، حساس پاور پلانٹ میں ملازمین کی گروپ بندی تشویشناک ہے، انکوائری ٹیم کا کہنا ہے ریکارڈ کو پھاڑنے کی کارروائی کوئی باہر سے نہیں کر سکتا، آئل کی خوردبرد کی انکوائری میں مبینہ طور پر ملوث سٹور کیپر عمر فاروق نے انکوائری ٹیم کو بیان دیا ہے میرے پرائز بانڈ نکلے تھے جن سے میں نے لگژری گاڑی اور ملتان میں قیمتی اراضی خریدی۔ ذرائع کا کہنا ہے جو 15 ملازمین انڈر آبزرویشن ہیں، وہ اپنی سیٹوں پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ جن 6 اہلکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی گئی ہے وہ تاحال نندی پور پاور پراجیکٹ سے باہر نہیں گئے۔ ریکارڈ پھاڑنے کے مقدمے کے مدعی اور معطل سکیورٹی انچارج کیپٹن ریٹائرڈ رانا مہتاب عالم کو انکوائری میں بے گناہ قرار دلوانے کےلئے بااثر افراد متحرک ہیں اور زیرحراست ملزم بلقیاس خان اور گارڈ سمیع اللہ سے ہونے والی تفتیش چھپائی جا رہی ہے جبکہ چوکیدار بشارت کو حراست میں لے کر اس سے ریکارڈ پھاڑنے کا اقرار جرم کرایا جا رہا ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ میں آئل کی ترسیل کا اہم ریکارڈ پھاڑنے کے بعد نندی پور میںآنے والے فرنس آئل اور ڈیزل کا تمام ریکارڈ فرانزک آڈٹ کے لئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا جبکہ ریکارڈ چوری اور پھاڑنے کے مقدمہ میں اسسٹنٹ سٹور کیپر اور دو آپریٹرز کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا اور نندی پورپراجیکٹ کے اہم آفیسرز کے موبائل فونز کا ڈیٹا بھی نکلوا لیا ہے۔ آئل کی ترسیل کا اہم ریکارڈ پھاڑنے اور چوری کرنے کے مقدمہ میں پولیس نے اب تک 11 سیکورٹی گارڈز کو شامل تفتیش کیا اور انکے بیانات قلمبند کرنے کے بعد انہیں فارغ کر دیا ہے جبکہ دو سکیورٹی کارڈز کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے اسسٹنٹ سٹور کیپر عمر فاروق آپریٹرز خالد محمود اور محمد نعیم کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
نندی پور

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...