مقبوضہ کشمیر میں عید پر پابندی ناقابل قبول‘ مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے : انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن

نئی دہلی(کے پی آئی) انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن نے عید کے موقع پر وادی بھر میں کرفیو لگانے اور معصوم نوجوانوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی کے جنرل سیکٹری بکرم سنگھ پاپا نے کہا کہ شہری ہلاکتوں اور مذہبی تہواروں کے موقع پر پابندیاں لگانا ہر صورت میں ناقابل قبول ہے۔ فیڈریشن نے بھارت کے وزیر داخلہ کے اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایسے بیانات دے کر وہ بھارت کے لوگوں کے ساتھ ساتھ دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فیڈریشن لیڈران نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا حل یہاں کے حرےت پسند اور عسکری قیادت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہئے طاقت کے بل بوتے پر آج تک کسی مسئلے کا حل نہیں نکلا۔ پچھلے اڑھائی مہینے سے فون ، انٹرنیٹ وغیرہ بند کرنے سے وادی کے لوگوں خاص کر طلبا پر اس کا بُرا اثر پڑرہا ہے پیلٹ گن پر پابندی کے اعلان کے باوجود اس کا زہر ابھی تک جارہی ہے اور اس سے نوجوانوں کی بینائی متاثر ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...