نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں 35خواتین سفارت کاروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئے سیکرٹری جنرل کیلئے کسی خاتون کا انتخاب کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین سفارتکاروں نے اپنی ایک یاداشت میں بین الاقوامی برادری کی توجہ دلائی ہے کہ اب تک کوئی بھی خاتون سیکرٹری جنرل نہیں بنائی گئی اس لئے اب کسی خاتون کو اس کا موقع ملنا چاہئے۔
ملیحہ لودھی