حسنین رضا کی گرفتاری‘ جھوٹے مقدمات کیخلاف پاکپتن‘ خانقاہ ڈوگراں میں مظاہرے

لاہور، گوجرانوالہ، خانقاہ ڈوگراں (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، نامہ نگاران) نمائندہ نوائے وقت اوکاڑہ حافظ حسنین رضا کے خلاف جھوٹے مقدمات‘ اس کی گرفتاری کیخلاف پاکپتن کی سیاسی ، سماجی جماعتوں اور صحافیوں نے احتجاج مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری جمیل فریدی، عاطل محمود، پاکستان کسان اتحادکے سیکرٹری اطلاعات محمد اشرف ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد وسیم، تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر ریاض ارشد، فرحان خان، جماعت اسلامی کے انعام وٹو، سنی تحریک کے ذوہیب بھٹی، جماعت اہلسنت کے پیر محمد علی شاکر، سماجی تنظیم سانجھ کے علی حسنین مسعود، ڈسٹر کٹ پریس کلب کے چیئرمین پیر امداد حسین ،صدر حسن عباس، پاکپتن پریس کلب کے صدر شیخ منیر، چوک قیصر اشتیاق نے کی ۔احتجاجی شرکاءنے ہاتھوں میں بینر اٹھا کر حافظ حسنین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کیخلاف نعرے لگائے اور حکومت پنجاب سے فیصل رانا کو تبدیل کر کے جھوٹے مقدمات کے اندراج کی پاداش میں اس کے خلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد جمیل فریدی نے کہا ہم حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی ناپاک کو شش کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے حافظ حسنین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر ریاض ارشد نیازی نے کہا ڈی پی او اوکاڑہ نے صحافی کے خلا ف جھوٹے مقدمے درج کر کے ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال قائم کی ہے۔ کسان اتحاد کے ضلعی سیکر ٹری اطاعات محمد اشرف نے کہا کسان اتحاد صحافیوں کے ساتھ ہے حافظ حسنین کو رہا کر کے حکومت نے فوری ڈی پی او اوکاڑہ کیخلاف کارروائی نہ کی تو 28 ستمبر کو چیئرنگ کراس لاہور پر کسان اتحاد احتجاج کریگا اور اسے پاکستان بھر میں وسیع کیا جائیگا۔ صدر ڈسٹر کٹ پریس کلب حسن عباس بخاری نے کہا حافظ حسنین کو فوری رہا نہ کیا گیا تو صحافی تنظیمیں دیگر شہری تنظیموں کے ساتھ مل کر پنجاب اسمبلی کا گھیراﺅ کریںگے۔ حسنین رضا کے خلاف جھوٹے مقدمات کے خلاف خانقاہ ڈوگراں میں صحافی برادری نے احتجاجی ریلی نکالی جو پولیس سٹیشن سے شروع ہو کر مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی نائب صدر اور کونسلرمیاں جمشید عباس ڈوگر‘ چیئرمین یونین کونسل رحمان آباد عمران حیدر ڈوگر‘ صدر تحریک انصاف خرم شہزاد‘ صدر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا و بانی رہنماءپی ٹی آئی شہزاد آرائیں‘ امیر جماعت اسلامی سفیان سعید‘ سینئر رہنماء جماعت اسلامی شیخ زاہد اقبال‘ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں مظہر اقبال شیرازی‘ کلاتھ مرچنٹ کے سینئر عہدیدار محمد گلزار بٹ سمیت مختلف سیاسی‘ مذہبی اور سماجی شعبوں سے وابستہ افراد نے خطاب کیا اور حسنین رضاکے خلاف بنائے جھوٹے مقدمات ختم کرنے اور ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ممبران صوبائی اسمبلی توفیق احمد بٹ‘عمران خالد بٹ اور نواز چوہان نے حسنین رضا پر بے بنیاد مقدمات اور انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا مزارعین کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کی حق تلفی کرنےوالوں کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں ایک صحافی کے ساتھ جس طرح سلوک کیا جا رہا ہے یہ انصاف کے تقاضوں کے سراسر منافی ہے۔ ٹوبہ ٹےک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لےگ (ن) کے ضلعی صدر و رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوےد ، رکن صوبائی اسمبلی مےاں محمد رفےق نے حافظ حسنےن رضا کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کرکے اسے گرفتار کرنے کی شدےد مذمت کرتے ہوئے وزےر اعلیٰ شہباز شرےف اور پولےس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا ہے حافظ حسنےن رضا کے خلاف درج جھوٹے مقدمات خارج کرکے انہےں فوری رہا کےا جائے۔ بھلوال سے نامہ نگار کے مطابق ایم پی اے طاہر احمد سندھو اور سابق ایم این اے ندیم افضل چن نے حافظ حسنین رضاکے خلاف مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت کو پابندسلاسل کرنے کی کوشش قراردیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا وہ ان جھوٹے مقدمات کا نوٹس لیں اور انصاف کے تقاضے پوری کرتے ہوئے مقدمات کو خارج کرائیں۔ بھکر سے نامہ نگارکے مطابق ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل‘ ایم پی اے عامر عنایت خان‘ سباق صوبائی وزیر نعیم رضا شہانی نے اپنے بیان میں کہا ہے حافظ حسین احمد کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج اور ان کی طویل قید پولیس گردی کی بدترین مثال ہے۔ پنجاب حکومت کو ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثناءنامہ نگار نوائے وقت کی گرفتاری کیخلاف کل ریلوے چوک بھکر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ میانوالی سے نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی‘ میانوالی‘ الیکٹرانک میڈیا کلب میانوالی‘ یونین آف جرنلسٹس اور میانوالی پریس کلب کے زیراہتمام حسنین رضا کی حمایت میں اور اوکاڑہ انتظامیہ کے خلاف آج بروز سوموار پریس کلب میانوالی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔ لاہور سے خصوصی نامہ نگار کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل پیر محفوظ مشہدی ایم پی اے اور صاحبزاہ عثمان علی جلالی نے اپنے مشترکہ بیان میں حافظ حسنین رضا کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاحافظ حسنین رضا کی گرفتاری شعبہ¿ صحافت پر حملہ ہے۔ انہیں تین روز میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کرینگے۔ انہوں نے چیف جسٹس اور وزیراعظم سے اس کا نوٹس لینے اور ڈی پی او اوکاڑہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔گوجرانوالہ میں صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی کے ارکان آج پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
حافظ حسین/ احتجاج

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...