نیشنل ایکشن پلان پر سوال اٹھ رہے ہیں‘ حکومت ناکام ہو چکی: خورشید شاہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خفیہ ہاتھ توڑے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر اپوزیشن نے تحفظات کے باوجود حکومت کا ساتھ دیا۔ حمایت کا مقصد ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا تھا۔ نیشنل ایکشن پلان پر اب سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں۔ مہمند ایجنسی کی مسجد میں دہشت گردی بڑا سانحہ ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گرد اسلام اور پاکستان دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ اچھے اور بُرے طالبان کے چکرمیں دہشت گردی کو ہوا دی جاتی رہی۔ دہشت گردوں کے خلاف ہمارا درست مو¿قف پس پشت ڈالا گیا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عملاً کچھ کرکے دکھائے۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے میں ناکام نظر آتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...