راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں پہلی بار خون کی شریانوں کی بیماری کا جدید طریقہ سے علاج کیا گیا۔ قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر شوکت علی بنگش نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹر سید نسیم حیدر نے خون کی شریانوں کا جدید طریقہ علاج (EVAR) سے کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے بعد مریض تیزی سے روبصحت ہے۔
راولپنڈی: نجی ہسپتال میں خون کی شریانوں کی بیماری کا جدید طریقہ سے علاج
Sep 19, 2016