کور کمانڈرز کانفرنس: پاک فوج کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے: آرمی چیف

Sep 19, 2016 | 19:14

ویب ڈیسک

 آرمی چیف راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملک کو اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کیخلاف بھارتی پروپگینڈے کا نوٹس لیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ مکمل طور پر باخبر ہیں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ خطے میں ہونے والے واقعات کے پاکستان کی سکیورٹی پر اثرات دیکھ رہے ہیں۔ آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ پاکستانی فوج اور قوم نے چیلنج کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔ فوج اور عوام ملکی سالمیت اور خود مختاری کیخلاف کسی بھی مکروہ منصوبے کو ناکام بنا دیں گے۔ آرمی چیف نے ضرب عضب کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ضرب عضب میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں