پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نےحکومت، وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا

 لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو  21 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں پٹرول مہنگا فروخت کیا جارہا ہے اور پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے عدالت حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت ، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو کل 21ستمبر کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن