مرکزی‘ صوبائی حکومت کو ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی‘ مریم اورنگزیب

Sep 19, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاکہے کہ فضا کو آلودگی سے پاک بنانا موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ماحول کے تحفظ کے ادارے وزارت موسمیاتی تبدیلی‘ غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کے تحت یہ مقصد حاصل کرنے میں متحرک کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو صاف فضاء کے حصول کے چیلنجز میں پارلیمنٹ کے کردار پر مشاورتی گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ بہتر قانون سازی کے طریق کار کا متقاضی ہے جسے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں شعلے کے دوسرے ممالک کی قانون سازی سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمنٹ کو موثر اور بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔
مریم اورنگزیب

مزیدخبریں