اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)لاہور کے غیور عوام نے سازشی عناصر، نفرت اورکھوکھلے دعوﺅں کی سیاست کرنیوالوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردیا۔لاہورسمیت پورے ملک کے عوام کوجمہوریت کی فتح مبارک ہو۔ سوشل میڈیااورفیس بک کے سیاستدان شکست کے بعد منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے کلثوم نواز کی جیت حق کی فتح ہے۔وفاقی وزیرصحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے رہنما مسلم لیگ کلثوم نوازشریف کی فتح کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہوریوں نے غیرت مندہونے کاثبوت دیاہے اور جھوٹا پراپیگنڈہ کرنیوالوں کو بتایاہے کہ نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں جن کو کبھی نکالا نہیں جاسکتا۔عوام نے ترقی، خوشحالی، اقتصادی بحالی اوردہشت گردی کے خاتمہ پر مبنی حکومتی ایجنڈے کی تائید کی ہے ۔اس فیصلے نے ثابت کیا کہ اصل فیصلہ عوام کا ہوتاہے اور وہ حق حکمرانی رکھتا ہے جسے عوام منتخب کردے۔ عوام کے اس فیصلے سے بیلٹ پیپرکاوقاربلند ہوا۔ انہوں نے کہاہے کہ جتنی بار بھی قائدمسلم لیگ نوازشریف کے خلاف سازشیں کی گئیں اتنی بار ہی وہ عوام کی زیادہ طاقت کے ساتھ اقتدار میں آئے۔کلثوم نواز کیخلاف دھاندلی کے الزام لگانے والے اب عوام کومزید بے وقوف نہیں بناسکتے۔انہوں نے کہاکہ لاہور کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کی بڑی تعداد کا ووٹ کاسٹ کرنا اور مسلم لیگ ن پر اعتماد جاری رکھنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح مریم نوازشریف نے الیکشن مہم چلائی وہ قابل تعریف ہے ۔انہوں نے تمام ترسازشوں کے باوجود تاریخی کردار اداکرتے ہوئے صحیح معنوں میںمہم کی قیادت کی۔
سائرہ افضل
لاہور کے عوام نے کھوکھلے دعو¶ں کی سیاست کرنے والوں کومسترد کردیا
Sep 19, 2017