ٹیکس چور پکڑنے کیلئے ’’آٹومیٹڈ مینجمنٹ‘‘ سسٹم تیار، جلد نافذ ہو گا

Sep 19, 2017

کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس چوروں کا سراغ لگانے کیلئے آٹومیٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا جس کی عالمی بینک کے وفد کی پاکستان آمد کے بعد جائزہ لے کر حتمی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں رسک مینجمنٹ سسٹم عالمی بینک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت متعارف کرایا جارہا ہے، اس جدید رسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی جانب سے ان کے ظاہر کردہ اخراجات و آمدنی میں فرق کے علاوہ دیگر اعدادوشمار میں بڑے پیمانے پر فرق کی نشاندہی کرکے ان کا رسک بیسڈ آڈٹ کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں