یونان میں نسلی امتیاز کیخلاف مظاہرہ ٹرمپ کی امتیازی پالیسیوں کی مذمت

Sep 19, 2017

ایتھنز (اے پی پی) یونان میں مظاہرین نے فاشزم اور نسلی امتیاز کے خلاف مظاہرہ کیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی شہریوں نے فاشزم اور نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایتھنز میں امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا اور فاشزم مردہ آباد، دنیا میں فاشزم کے لئے کوئی جگہ نہیں، اور فاشزم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے، جیسے نعرے لگائے۔مظاہرین نے مہاجرین کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی امتیازی پالیسیوں کی سخت مذمت کی۔

مزیدخبریں