اسلام آباد (نوائیوقت رپورٹ) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے این او سی جاری کر دیا۔ مہمند ڈیم دریائے سوات 3 ارب ڈالر کی لاگت سے بایا جائے گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر ستمبر2018 میں شروع اور تکمیل2024 تک متوقع ہے۔ 6 لاکھ76 ہزار ایکڑ اراضی سیراب، 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی۔