راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ مےں بےنظےر بھٹو قتل کےس مےں ملزمان کی برےت ، سابق صدر پروےز مشرف کو سزاءنہ دئے جانے کے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے فےصلے کے خلاف پاکستان پےپلز پارٹی نے اپےل دائر کردی ےہ اپےل سابق صدر اور پےپلز پارٹی کے شرےک چےئرمےن آصف علی زرادری کی جانب سے دائر کی گئی سردار لطےف خان کھوسہ اےڈووکےٹ جب اپےل دائر کرنے پہنچے تو پےپلز پارٹی کے مرکزی سےکرٹری جنرل سےد نےر حسےن بخاری ، سےنےٹر شےرےں رحمٰن ، سےنےٹر عاجز دھامرہ بھی ان کے ہمراہ تھے اپےل دائر کئے جانے کے بعد صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطےف خان کھوسہ اےڈووکےٹ نے کہا کہ سابق صدر پروےز مشرف نے محترمہ بےنظےر بھٹو کو دھمکےاں دی تھےں محترمہ بےنظےر بھٹو نے اپنی ای مےل مےں لکھا تھا کہ انہےں پروےز مشرف کی طرف سے جان کا خطرہ ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری پروےز مشرف پر عائد ہوگی فاضل وکےل نے کہا کہ بےنظےر بھٹو کی سےکےورٹی نہ ہونے سے وہ شہےد ہوئےں انہوں نے کہا کہ جن ملزمان کو بری کےا گےا ہے انہےں سزائے موت دی جائے جبکہ پروےز مشرف کو بھی ان کی عدم موجودگی مےں سزائے موت سنائی جائے لطےف خان کھوسہ نے کہا کہ ملزمان کا دوبارہ ٹرائل کورٹ کےا جائے جبکہ سزاﺅں مےں سزائے موت کا ذکر نہےں۔دریں اثناءلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق سی پی او سعود عزےز اور سابق اےس پی راول خرم شہزاد وڑائچ کی جانب سے بےنظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی طرف سے دی گئی سزاءمےں درخواست ضمانتےں دائر کردےں درخواستوں کی ابتدائی سماعت منگل کوجناب جسٹس محمد طارق عباسی اور جناب جسٹس حبیب اللہ عامرپر مشتمل ڈوےژن بنچ کرے گا دونوں افسروں کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بےنظیر بھٹو قتل کیس میں مختلف دفعات کے تحت 17/17 سال قید اور دس،دس لاکھ روپے جرمانے کی سزاءسنائی تھی جس کے خلاف دونوں افسران نے عدالت عالےہ مےں اپیلیں بھی دائر کر رکھی ہیں درخواست گزاروں کے وکےل راجہ غنیم عابر خان اےڈووکےٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواستوں مےںضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے ۔
بینظیر کیس
سابق صدر پروےز مشرف کو سزاءنہ دئے جانے کے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے فےصلے کے خلاف پاکستان پےپلز پارٹی نے اپےل دائر کردی ےہ اپےل سابق صدر اور پےپلز پارٹی کے شرےک چےئرمےن آصف علی زرادری کی جانب سے دائر
Sep 19, 2017